ماہر موسمیات فیضان عارف کا کہنا ہے کہ ایک کمزور مغربی ہوا وارد وادی ہو رہی ہے جس سے وادی میں گرچہ موسم خراب ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے تاہم مطلع ابر آلود رہ سکتا ہے۔ادھر وادی کے شبانہ درجہ حرارت میں بتدریج کمی ریکارڈ ہو رہی ہے۔محکمے کے مطابق گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.5 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔