سری نگر: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ضلع ڈوڈہ کے عسر علاقے میں بدھ کی صبح پیش آئے بھیانک سڑک حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے صوبائی کمشنر اور ضلع انتظامیہ کو متاثرین کو تمام تر ضروری امداد فراہم کرنے کی ہدایت دی۔
بتادیں کہ جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے عسر علاقے میں بدھ کی صبح ایک ایک مسافر بردار گاڑی کو پیش آئے حادثے میں کم سے کم 15مسافروں کی موت جبکہ کئی دیگر زخمی ہوگئے۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ کے ذریعے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا: ‘عسر ڈوڈہ میں ایک المناک سڑک حادثے میں انسانی جانوں کے زیاں پر انتہائی دکھ ہوا میں سوگوار خاندانوں کو تعزیت کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دست بدعا ہوں’۔انہوں نے کہا کہ صوبائی کمشنر اور ضلع انتظامیہ کو متاثرین کو تمام تر ضروری امداد فراہم کرنے کی ہدایت دی۔
