بدھ, اکتوبر ۹, ۲۰۲۴
23.9 C
Srinagar

ڈوڈہ میں دلخراش حادثہ، مسافر بس گہری کھائی میں جاگری ،15مسافر ہلاک،مزید ہلاکتوں کا خدشہ 

کے این او

سرینگر: جموں وکشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ کے اسر علاقے میں بدھ کی صبح مسافر بس گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں متعدد مسافر ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں ۔

اعلیٰ سرکاری ذمہ دار نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بدھ کو سڑک سےالٹ کر گہری کھائی میں جاگری ۔انہوں نے کہا کہ حادثے کی خبر ملتے ہی ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ۔

ان کا کہناتھا کہ اس حادثے میں متعدد افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے جبکہ ریسکیو آپریشن جاری ہے اور مزید معلومات بعد میں دی جائیں گی ۔غیر مصدقہ ذرائع کے مطابق اس حادثے میں کم ازکم پانچ افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہیں۔

مزید اپ ڈیٹ

ایک اعلیٰ سر کاری ذمہ دار نے اب تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ”اس افسوسناک واقعے میں اب تک 15 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جب کہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ شدید زخمیوں کو علاج کے لیے ہوائی جہاز سے جموں لے جایا گیا ہے۔”

نوٹ:یہ خبر ابتدائی اطلاعات کی بنیاد پر شیئر کی جاری ہے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img