جموں: جموں کے بشناہ علاقے میں منگل کی صبح دو گاڑیوں کے درمیان زور دار ٹکر سے ایک خاتون کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
ذرائع نے بتایا کہ بشناہ میں وجے پور جارہی ایک سوفٹ ڈیزائر گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر ایک دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی۔
انہوں نے کہا کہ ٹکر اس قدر زور دار تھی کہ گاڑی میں سوار ایک خاتون کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
متوفی خاتون کی شناخت رجنی بالا زوجہ سنیل سنگھ ساکن وجے پور کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے موقع پر پہنچ کر اس سلسلے میں قانونی کارروائیاں شروع کی ہیں۔
یو این آئی