جمعرات, مارچ ۲۷, ۲۰۲۵
21 C
Srinagar

مہامہ میں واقع بی ایس ایف کے سبسڈری ٹریننگ سینٹر میں 599 ریکروٹس کی پاسنگ آﺅٹ پریڈ منعقد

سری نگر:سری نگر کے مضافاتی علاقہ ہمہامہ میں واقع بی ایس ایف کے سبسڈری ٹریننگ سینٹر میں جمعرات کو ملک کی مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والے 599 ریکروٹس کی پاسنگ آﺅٹ پریڈ منعقد ہوئی۔اس موقع پر بی ایس ایف کے ڈائریکٹر جنرل نتن اگروال مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے جن کا آئی جی بی ایس ایف کشمیر فرنٹئر اشوک یادو نے استقبال کیا۔انہوں نے اپنے خطاب میں ریکروٹس کی پریڈ کے دوران خود اعتمادی، مہارت اور اعلیٰ سطح کی ہم آہنگی کے شاندار مظاہرے کی سراہنا کی۔انہوں نے ریکروٹس کو حوصلے اور جوش سے قوم کی خدمت کرنے کی تاکید کی۔ان کا کہنا تھا کہ ان ریکڑوٹس کا اپنے کیرئر کے لئے بی ایس ایف جوائن کرنے کو ترجیح دینا قابل داد ہے۔

موصوف ڈی جی نے اپنے خطاب میں آئی جی بی ایس ایف کشمیر فرنٹئر اور دیگر ٹیموں کو ان ریکٹرس کو بہترین تربیت فراہم کرنے، ان میں خود اعتمادی کا جذبہ پیدا کرنے اور ان میں نظم و ضبط پیدا کرنے پر مبارک باد پیش کی۔انہوں نے ان ریکٹروٹس کے تابناک مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مسٹر نتن اگروال نے ٹریننگ کے دوران مختلف انڈر اور آﺅٹ ڈور سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریکروٹس کو تمغوں سے بھی سرفراز کیا۔فوج ،فضائیہ فوج، سی آر پی ایف، ایس ایس بی، جموں وکشمیر پولیس، بی ایس ایف کے اعلیٰ افسروں، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں اور بی اس ایف اہلکاروں، ریکٹروس کے افراد خانہ اور اسکولی بچوں نے اس یاد گار پریڈ کا مشاہدہ کیا۔بی ایس ایف ترجمان کے مطابق 44 ہفتوں پر محیط اس ٹریننگ میں ریکروٹس نے مختلف قسم کے ہتھاروں کو ہینڈل کرنے، فائرنگ کرنے کی مہارت،قانون، ڈرل اور باڈر منیجمنٹ کی بھر پور تربیت حاصل کی۔انہوں نے کہا کہ علاوہ ازیں ریکروٹس کو فیلڈ انجیئرنگ، فیلڈ کرافٹ،دہشت گردی مخالف آپریشنز، امن وقانون اور انسانی حقوق جیسے شعبوں کی بھی تربیت فراہم کی گئی۔

یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img