منوج سنہا کا بین الاقوامی سرحد پر جاں بحق ہوئے بی ایس ایف جوان کو خراج

منوج سنہا کا بین الاقوامی سرحد پر جاں بحق ہوئے بی ایس ایف جوان کو خراج

سری نگر: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو پاکستانی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں رام سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر جاں بحق ہونے والے بی ایس ایف جوان کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک کے لئے اپنی جان نچھاور کرنے والے اس جوان کی قربانی کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔

بتادیں کہ بی ایس ایف ترجمان کے مطابق جموں وکشمیر کے ضلع سانبہ کے رام گڑھ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب پاکستانی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں بی ایس ایف کا ایک ہیڈ کانسٹیبل جاں بحق ہوا۔موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘جموں سرحد پر اپنے ملک کی حفاظت کے دوران شہید ہونے والے بارڈر سیکورٹی فورس کے بہادر جوان لال فام کما کو خراج عقیدت پیش کیا’۔انہوں نے مزید کہا: ‘ان کی بہادری اور عظیم قربانی کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جائے گا’۔

یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.