متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ 1.75 کروڑ روپیوں کی لاگت والا یہ آبشار دیوالی کے مقدس تہوار تک چالو ہونے کی امید ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس آبشار سے نہ صرف جموں شہر کی خوبصورتی میں چار چاند لگ جائیں گے بلکہ یہ سیاحوں کے لئے پر کشش ثابت ہوگا اور راہگیر بھی متوجہ ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ 100 فٹ لمبا یہ جموں میں اپنی نوعیت کا پہلا مصنوعی آبشار ہے جس کو دیوالی تک چالو ہونے کی توقع ہے۔
بتادیں کہ روشنیوں کا تہوار ‘دیوالی’ ملک بھر میں 12 نومبر کو منایا جائے گا۔
یو این آئی