جمعہ, فروری ۱۴, ۲۰۲۵
11.8 C
Srinagar

ودھی کمار بردی نے باقاعدہ آئی جی پی کشمیر کا چارج سنبھالا

سری نگر: سینئر آئی اپی ایس افسر ودھی کمار بردی نے انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) کشمیر زون کی حیثیت سے جمعرات کی صبح باقاعدہ اپنا عہدہ سنبھالا۔
بردی کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی) کشمیر وجے کمار کو اے ڈی جی پی (لا اینڈ آرڈر) جموں وکشمیر ٹرانسفر کرنے کے بعد اس عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔7 نومبر کو جاری سرکاری حکمنامے کے مطابق علاوہ ازیں سال 2003 کے آئی پی ایس افسر ودھی کمار آئی جی پی کشمیر کے علاوہ اگلے احکامات تک آئی جی پی آرمڈ پولیس کشمیر کے عہدے پر بھی براجمان رہیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ وجے کمار اب تک کشمیر میں پولیس سربراہ کی حیثیت سے سب سے زیادہ 4 برسوں تک اپنے فرائض انجام دینے والے پولیس افسر ہیں۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img