منگل, ستمبر ۱۰, ۲۰۲۴
23.8 C
Srinagar

بارڈر سیکورٹی فورس کے ڈائریکٹر جنرل کا ایل او سی دورہ

سری نگر: بارڈر سیکورٹی فورس(بی ایس ایف) کے ڈائریکٹر جنرل نتن اگروال نے بدھ کے روز لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے بانڈی پورہ کے اگلے علاقوں کا دورہ کیا۔

انہوں نے اس دوران وہاں تعینات جوانوں کے ساتھ بات چیت کی اور مشکل حالات میں ان کی بہترین کار کردگی کی سراہنا کی۔بی ایس ایف کے ترجمان نے بتایا : ‘ڈائریکٹرجنرل بی ایس ایف نے ایل او سی پر آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے بانڈی پورہ کے اگلے علاقوں کا دورہ کیا’۔ڈی جی نے وہاں تعینات جوانوں کے ساتھ بات چیت کی اور مشکل حالات میں ان کی بہترین کار کردگی کی سراہنا کی’۔ذرائع نے بتایا کہ بی ایس ایف چیف نے سینئر آفیسران کے ساتھ میٹنگ کی اور لائن آف کنٹرول پر قائم مستحکم دراندازی مخالف گرڈ کو سراہا۔

انہوں نے ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرنے کے لئے فوج کے نظم و ضبط کی داد دی۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img