سری نگر: وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے ووسن علاقے میں جمع کی صبح ایک سڑک حادثے میں عمر رسیدہ شخص کی موت واقع ہوئی۔تفصیلات کے مطابق گاندربل کے ووسن علاقے میں جمعہ کی صبح ایک آٹو رکشا کے ٹکر کے نتیجے میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ زخمی کو علاج و معالجے کے لئے فوری طور نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں سے اس کو شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(سکمز) صورہ ریفر کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ سکمز پہنچانے پر اس کو وہاں موجود ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا۔متوفی کی شناخت 80 سالہ محمد یوسف شیخ ساکن ووسن کے بطور کی گئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے کارروائی شروع کی ہے۔ یو این آئی