قاضی گنڈ:کمشنر سٹیٹ ٹیکسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رشمی سنگھ نے آج یہاں اَنفورسمنٹ آفس لور مُنڈا کا دورہ کیااور اُنہوں نے وہاں ڈپٹی کمشنر سٹیٹ ٹیکسز انفورسمنٹ جنوبی کشمیر لور مُنڈا کے آفس کی مرمت اور تزئین و آرائش کے کام کا اِفتتاح کیا۔
اِس موقعہ پر ایڈیشنل کمشنر سٹیٹ ٹیکسز ڈیپارٹمنٹ کشمیر شکیل مقبول، ڈپٹی کمشنر اَنفورسمنٹ سینٹرل پرویز احمدرینہ، ڈپٹی کمشنر اَنفورسمنٹ ساوتھ شاہنواز احمدشاہ، سٹیٹ ٹیکس افسران، اِنسپکٹران، سب اِنسپکٹران اور محکمہ کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔
اِفتتاحی سیشن کے بعد بنیادی ڈھانچے اور محکمہ کے کام کاج کا مجموعی جائزہ کمشنر کو پیش کیا گیا۔
بعدمیں ڈاکٹر رشمی سنگھ نے اَنفورسمنٹ آفس ساﺅتھ کشمیر لورمُنڈا میں صفائی مہم کی قیادت بھی کی جو کہ’ سوچھتا ہی سیوا مہم‘ کے تحت چلائی گئی۔
سٹیٹ ٹیکسز ڈیپارٹمنٹ کے اَفسران اورملازمین بھی صفائی مہم میں شامل ہوئے۔
اِس موقعہ پر کمشنر سٹیٹ ٹیکسز نے خطاب کرتے ہوئے سوچھتا کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور دفاتر کو صاف ستھرا رکھنے پر زور دیا۔
ڈاکٹر رشمی سنگھ نے افسران پر زور دیا کہ وہ جموں و کشمیر یوٹی کے ریونیو کو بڑھانے کے لئے بہت زیادہ جوش اور لگن کے ساتھ کام کریں۔
اَیڈیشنل کمشنر سٹیٹ ٹیکسزنے جی ایس ٹی میں نفاذ کی سرگرمیوں کی اہمیت اور ریاست کے مجموعی محصولات میں اس کے کردار پر روشنی ڈالی۔
اُنہوں نے محکمہ کے افسران اورملازمین کو ہدایت دی کہ وہ جی ایس ٹی کے تحت نفاذ کی سرگرمیوں کو وسیع کریں۔
ڈی سی اَنفورسمنٹ نے صفائی مہم کے اختتام پر شکریہ کی تحریک پیش کی اور تمام شرکا پر زور دیا کہ وہ دفاتر اور گردونواح کی صفائی کو یقینی بنائیں۔