سری نگر:جموں وکشمیر حکومت نے یکم جنوری 2011 سے یونین ٹریٹری میں غیر قانونی طور پر قیام پذیر غیر ملکی شہرہوں کی شناخت کے لئے 6 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔
حکومت نے کمیٹی کو ہدایت دی ہے کہ وہ جموں وکشمیر میں مقیم غیر ملکی شہریوں کی ماہانہ رپورٹ تیار کرکے اس کو ہر ماہ کی 7 تاریخ تک مرکزی وزارت داخلہ کو پیش کرے۔
ایڈیشنل چیف سکریٹری ہوم راج کمار گوئل کی طرف سے جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا: ‘جموں وکشمیر میں یکم جنوری 2011 سے غیر قانونی طور / زیادہ قیام کرنے والے غیر ملکی شہریوں کی شناخت کے لئے کمیٹی کی تشکیل کو منظوری دی گئی ہے۔
حکمنامے کے مطابق اس کمیٹی کی سربراہی فائنانشل کمشنر/ ایڈیشنل چیف سکریٹری ہوم کریں گے جبکہ فارینرز ریجنل رجسٹریشن افسر (ایف آر آر او)، بی او آئی امرتسر پنجاب، ایس ایس پی سی آئی ڈی سپیشل برانچ جموں، ایس ایس پی سی آئی ڈی سپیشل برانچ سری نگر،تمام اضلاع کے ایس ایس پیز/ ایس پیز (ایف آر اوز) اور آئی وی آر ایف ٹی، این آئی سی جموں و کشمیر کے سٹیٹ کاڈینیٹر اس کے ارکین ہوں گے۔
حکمنامے میں کمیٹی ارکین سے کہا گیا ہے کہ وہ جموں وکشمیر میں مقیم غیر ملکی شہریوں کی ماہانہ رپورٹ تیار کرکے اس کو ہر ماہ کی 7 تاریخ تک مرکزی وزارت داخلہ کو پیش کرے۔
یو این آئی