سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کپوارہ کے کرال گنڈ علاقے کے گنا پورہ گائوں میں جمعہ کی صبح فوج کی روڈ اوپنگ پارٹی نے ایک مشتبہ شئی پائی۔انہوں نے کہا کہ اس کے بعد بارہمولہ – ہندوارہ شاہراہ پر احتیاطی طور پر ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی اور بم ناکارہ بنانے والی ایک ٹیم کو جائے موقع پر طلب کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ بم ناکارہ بنانے والی ایک ٹیم نے جائے موقع پر پہنچ کر اس شئی کو بغیر کوئی نقصان پہنچائے ناکارہ بنا دیا جس کے بعد شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بھی بحال کر دی گئی۔
تاہم فی الوقت یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ آیا کہ آئی ای ڈی تھی یا کوئی دوسری چیز
یو این آئی