ہفتہ, جنوری ۲۵, ۲۰۲۵
8.8 C
Srinagar

آپریشن اجے: اسرائیل سے اتراکھنڈ کے دو شہری بحفاظت ہندوستان پہنچے

دہرادون/نئی دہلی: حکومت ہند کے آپریشن اجے کے تحت جمعہ کی صبح اسرائیل سے خصوصی پرواز کے ذریعے 212 ہندوستانی شہریوں کو دہلی لایا گیا۔ جس میں اتراکھنڈ کے دو شہری آرتی جوشی اور آیوش مہرا بھی شامل ہیں۔اتراکھنڈ کے ان دونوں شہریوں کا ایئرپورٹ پر ریاستی حکومت کے نمائندے نے استقبال کیا۔ ان کے بحفاظت واپسی کے بعد وہ اپنے خاندان کے ساتھ دہرادون روانہ ہوئے اور حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ اتراکھنڈ حکومت کے مقامی کمشنر نے اتراکھنڈ کے شہریوں کو اسرائیل سے ہندوستان واپس لانے کے لیے ایئرپورٹ پر استقبال کرنے اور اتراکھنڈ سدن دہلی آنے کے بعد انہیں ان کی منزل تک پہنچا نے کے لئے ریاستی روڈ ٹرانسپورٹ کے ذریعے انتظامات کیے ہیں۔
تقریباً 18 ہزار ہندوستانیوں کے اسرائیل میں ہونے کا امکان ہے اور ہندوستانی حکومت نے آپریشن اجے کے تحت انہیں بحفاظت واپس لانے کی شروعات کی ہے۔
یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img