انہوں نے کہا کہ پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ان افراد نے جائے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم ان کا پیچھا کرکے ان کو دھر لیا گیا۔
گرفتار شدگان کی شناخت بلوندر سنگھ لود ولد دیالیش کمار ساکان شیری والا لدھیانہ پنجاب اور ہرویندر سنگھ ولد جوگندر سنگھ ساکن والی پور لدھیانہ پنجاب کے بطور ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کے بیگوں کی تلاشی کے دوران 19 کلو فکی جیسا مواد بر آمد کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن قاضی گنڈ میں این ڈی پی ایس کے دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔