منگل, اپریل ۲۹, ۲۰۲۵
11 C
Srinagar

مودی نے مرد اور خواتین کی نشانہ بازی کی ٹیم کو مبارکباد دی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو ایشیائی کھیلوں میں نشانہ بازی مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی مردوں اور خواتین کی ٹیموں کو مبارکباد دی۔
مسٹر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، "’’شاندار جیت، گراں قدر گولڈ اور ایک عالمی ریکارڈ! ایشیائی کھیلوں میں مردوں کے 50 میٹر رائفل 3 پیز ٹیم مقابلے میں سوپنل کوسالے، ایشوری پرتاپ سنگھ تومر اور اکھل شیوران کو فاتح بننے پرمبارکباد۔انہوں نے غیرمعمولی لگن اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا ہے۔‘‘
ایک دیگر پوسٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ ’’ایشین گیم کے دوران نشانے بازی میں ایک اور تمغہ!دس میٹر ایئر پسٹل مقابلے میں خواتین ٹیم کی جانب سے چاندی کا تمغہ جیتنے پر دویہ تھاڑی گول ،ایشا سنگھ اور پلک کو مبارکباد ۔ میں ان کی مستقبل کی کوششوں کے لئے انہیں نیک خواہشات پیش کرتا ہوں، ان کی کامیابی آنے والے بہت سے کھلاڑیوں کو تحریک دے گی۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img