سخت اقدامات کی ضرورت۔۔۔۔

سخت اقدامات کی ضرورت۔۔۔۔

بھارت اور کینیڈا کے درمیان جاری سیاسی وسفارتی تعطل وکشیدگی کو ختم کرنے کےلئے دونوں ممالک کے سیاستدانوں اور سفارتکاروں کو نہایت ہی تدبر اور صبر سے کا م لینا چاہیے کیونکہ دونوں ممالک کی اسی میں بہتری ہے کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرکے ایک دوسرے سے سیاسی و اقتصادی فائدے حاصل کر یں۔بھار ت کا جہاں تک تعلق ہے یہ ملک اس وقت پوری دنیا میں ایک طاقتور اقتصادی ملک بن چکا ہے جس کے ساتھ تمام چھوٹے بڑے ممالک ہر اعتبار سے اچھے تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں تاکہ وہ بھی مختلف شعبوں میں شراکت دار بن کر اپنے ملک کے عوام کو فائدہ پہنچاسکیں۔ یہ بھی ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ امریکہ کے بعد کینیڈا ہی وہ واحد ملک ہے، جہاں بھارت کے سب سے زیادہ بچے زیر تعلیم ہیں۔

جہاں تک کینیڈا میںپیش آئے واقعات کا تعلق ہے، اس کے پیچھے بہت سے محرکات کار فرما ہیں۔پنجاب میں ملی ٹنسی کے دوران اکثر لوگوں کی گاڑیوں پرخالصتانی دہشتگردبھنڈرا ںوالاکے پوسٹر اور بینرلگے ہوتے تھے اور اکثر گاڑیوں پر خالصتان کے جھنڈی لگے ہوتے تھے،مگر پنجاب پولیس اوردیگر حفاظتی ادارے ان باتوں کو نظر انداز کرتے رہے ،یہاںتک کہ ان سکھ انتہا پسندوں کی حوصلہ افزائی ہوئی اور دشمنوں نے انہیں اچھی طرح سے استعمال کر لیا اور مختلف انتہاپسندوں کو یہ سوچ کر بھارت سے باہر کینیڈا میں آباد کیا تاکہ وہ اس ملک کے خلاف مختلف قسم کا پروپگنڈا چلا سکں۔نتیجہ کے طور پر ان خالصتان کے حامیوں نے اپنے آپ کو مضبوط کرکے کینیڈا میں اپنے پیر جمائے۔آج اس ملک کے پارلیمنٹ میں 11سکھ ممبران ہیں جنہیں ہمسایہ ملک میں بیٹھے دشمن بڑی آسانی سے استعمال کرتے ہیں ۔یہاں یہ بات بھیذہن میںرکھنی چا ہیے کہ کینیڈاکے ارد گرد کےیورپی ممالک کے ساتھ بھارت کے بہتر تعلقات ہیں، جنہیں برقرار رکھنا لازم ہے تاکہ کینیڈا میں جاری بھارت مخالف مُہم کو روکنے میں آسانی ہو اور اس کے لئے لازمی ہے کہ ایک منظم لائحہ عمل اپنانے کی ضرورت ہے جبکہ سفارت کاری کو بھی بہت زیادہ مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ ساتھ ہی ساتھ پنجاب میں ایسے لوگوں کے خلاف سخت سے سخت اقدامات اُٹھائے جا ئیں جو ملک دشمنی کو فروغ دینے کی کوشش میں سرحد پار بیٹھے بھارت مخالف لوگوں کو موقع فراہم کرتے ہیں۔جیسا کی جموں کشمیر میں سخت اقدامات اُٹھائے گئےیہ وقت کی ضرورت بھی ہے اور مجبوری بھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.