ہائی کورٹ جج رجنیش اوسوال نے 11 ستمبر کو ایک حکمنامے میں درخواست گذار بسنت رتھ کو اپنی شکایات کے ازالے کے لئے متعلقہ ایجنسیوں کی طرف رجوع کرنے کی اجازت دی ہے۔
رٹ پٹیشن میں عرضی گذار نے خود کو ضلع سانبہ کا رہائشی ظاہر کیا تھا اور ہائی کورٹ کی سری نگر ونگ کے سامنے عرضی دائر کی تھی جس میں جواب دہندگان سے اس کے حق میں رہائش اور گاڑی کے ساتھ ساتھ حفاظتی کور طلب کی گئی تھی۔
حکمنامے میں کہا گیا: ‘ایسا کچھ بھی ریکارڈ پر نہیں رکھا گیا ہے کہ جو اس بات کی عکاسی کرسکے کہ درخواست گذار نے کسی بھی وقت اپنی شکایت (شکایات) کے ازالے کے لئے جواب دہندگان سے رابطہ کیا تھا’۔
حکمنامے میں مزید کہا گیا: ‘جو بھی ہو، موجودہ رٹ پٹیشن کو درخواست گذار کو اپنی شکایت (شکایات )، اگر کوئی ہوں، کے ازالے کے لئے متعلقہ ایجنسیوں کی طرف رجوع کرنے کی اجازت دے کر نمٹایا جاتا ہے’۔