سری نگر:شمالی ضلع بارہ مولہ کے کچہ ہامہ گاوں میں جمعے کی صبح آتشزدگی کی ایک بھیانک واردات میں تین رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا ہے ۔
اطلاعات کے مطابق بارہ مولہ کے کچہ ہامہ علاقے میں جمعے کی صبح اس وقت سنسنی اور خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا جب رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے آناًفاناً اپنے متصل کئی مکانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔
معلوم ہوا ہے کہ مقامی لوگوں اور فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں گر چہ آگ پر قابوپایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں تین مکان خاکستر ہوئے اور ان میں موجود لاکھوں روپیہ مالیت کا سازو سامان بھی تباہ ہو گیا۔
دریں اثنا پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔
یو این آئی