بتادیں کہ موصوف اے ڈی جی پی کے مطابق منگل کی سہہ پہر کو چھڑنے والے اس تصادم میں ایک ملی ٹینٹ ہلاک جبکہ ایک فوجی جوان جان بحق اور ایک ایس پی او سمیت تین جوان زخمی ہوئے تھے۔
قبل ازیں ذرائع کے مطابق راجوری کے نارلہ گاوں میں ملی ٹینٹوں کے چھپے ہونے کی ایک خاص اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے منگل کی سہ پہر علاقے کو محاصرے میں لے کر جوں ہی تلاشی آپریشن شروع کیا تو اسی اثنا میں وہاں پر موجود ملی ٹینٹوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔
انہوں نے کہا کہ رات کو اندھیرے کے پیش نظر آپریشن ملتوی کیا گیا اور بدھ کی صبح آپریشن کی بحالی کے ساتھ ہی سیکورٹی فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان تازہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
ذرائع کے مطابق علاقے میں تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے اور اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔





