بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
4.6 C
Srinagar

مودی کل مدھیہ پردیش میں، پیٹرو کیمیکل سیکٹر میں کروڑوں کے ترقیاتی کاموں کا تحفہ دیں گے

بینا : وزیر اعظم نریندر مودی کل مدھیہ پردیش کے ساگر ضلع کے بینا میں پیٹرو کیمیکل کمپلیکس کا بھومی پوجن کرتے ہوئے اس سیکٹرکو کروڑوں روپے کے ترقیاتی کاموں کا تحفہ دیں گے۔
اپنے ایک روزہ قیام کے دوران، مسٹرمودی ہندوستان-عمان ریفائنری لمیٹڈ میں تقریباً 50 ہزار کروڑ روپے کی لاگت کے پیٹرو کیمیکل کمپلیکس کا بھومی پوجن کریں گے۔
وزیر اعظم کے دورے سے پہلے ریاست کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے بتایا کہ وزیر اعظم مسٹرمودی بینا میں تقریباً دو لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا تحفہ دے رہے ہیں۔ اس سے شعبے کی ترقی میں اضافہ ہوگا اور لاکھوں لوگوں کے لیے براہ راست اوربالواسطہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img