بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

بھارت اقوام عالم کی راہنمائی کا اہل

گزشتہ روز نئی دلی میں اختتام پذیر ہوا جی۔20 کے اجلاس نے عالمی سطح پر یہ واضح کر دیا ہے کہ بھارت مختلف شعبوں میں کار کردگی کے مدنظر تمام ممالک کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ایک طرف بھارت نے اسرو کی بدولت خلائی مشن کی کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے ہیں اور چندریان ہر ملک اور ہر محفل میں موضوع بحث بن گیااور ساتھ ہی دنیا کے چیدہ اوراہم سائنسدانوں نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ بھارت بلخصوص اپنی موجودہ قیادت میں نئے افق کی تلاش کررہا ہے۔نئی دہلی میں منعقدہ جی ٹونٹی کانفرنس کی یہ بھی ایک روشن مثال ہے کہ افریقی ممالک نے بھی اس میں اندراج کی استدعا کی اور اس طرح یہ تنظیم اب جی ٹونٹی ون کہلائے گی۔برازیل کو اگلے برس کے لئے جی ٹونٹی کی قیادت سونپتے ہوئے وزیر اعظم نریندرا مودی نے جی ٹونٹی کی اہمیت ،افادیت اور مقاصد بیان کئے ۔

عالمی سطح پر دانشورں ،تجزیہ نگاروں نے بھارت کی قیادت کی سراہنا کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ بھارت ایک عالمی کنبے کا نظریہ رکھتا ہے اور چاہتا ہے کہ عصر حاضر امن و آشتی کا گہوارہ بن جائے ،ہر طرف سکھ ہی سکھ ہو اور ہر ملک اقتصادی خوشحالی سے ہمکنار ہو جبکہ ہر اُس ملک کی بر وقت امداد کی جائے جس سے اس کی ضرورت ہو۔بھارت نے ہمیشہ اہنسا(غیر تشدد) کا درس دیا ہے اور آج بھی ایک زمین، ایک خاندان اور ایک مستقبل کا نعرہ دے رہا ہے۔اس ملک نے ہمیشہ جیو اور جےنے دو کا فلسفہ سکھایا ہے، اس لئے بھارت نے ساری دنیا پر واضح کر دیا ہے کہ ہر ملک اپنی پہچان اور بقاءکےلئے کوشاں رہے۔

اُن طاقتوںکو سرے سے ہی خارج کر دے جو فتنہ اور فسادات میں یقین رکھتی ہیںاور دنیا میں فساد پھیلاتیہیں۔حق تو یہ ہے کہ آج راجا مہاراجوں اور جنگ پسند قوتوں کا دور نہیں ہے ،ہر انسان چاہتا ہے کہ خون خرابہ نہ ہو۔ہر کوئی ترقی اور خوشحالی چاہتا ہے۔نئی وسعتوں کی طرف اُڑان بھرنا چاہتا ہے۔ہر ملک میں وسائل کی توسیع اور ترقی کا دور دورہ رہے اور جب ماحول ہر طرف آلودگی سے پاک،شرپسندی سے مُبرا اور تجسس اور تلاش کی تڑپ کا ہو تو ایک ہی راستہ ہے کہ تمام ممالک ایک متحدد ہو جائیں ۔انسان اور انسانیت کے لئے کام کرتے رہیں اور ہر ملک کے حکمران اپنے عوام کےلئے راحت رسانی کا سامان پیدا کرے۔بھارت میں منعقدہ جی ٹونٹی کانفرنس میں جن ممالک کے زعماءشریک رہے وہ بھارت کی بے لوث اور مشفقانہ کوششوں کے معترف ہیں ۔اس کانفرنس نے اقوام عالم میں بھارت کو روشن ستارہ بنادیا ہے اور آج دنیا کا ہر ملک بھارت کی طرف دیکھ کر اس کی راہنمائی چاہتا ہے کیونکہ بھارت کا قومی مشن سب کا ساتھ سب کا وکاس اور سب کا وشواس ہے اور اس طرح یہ نعرہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے اورہر ایک اس نعرے کو عملی جامہ پہنانا چاہتا ہے۔الغرض بھارت دنیا کی آنکھوں کا تارا بن گیا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img