معطل شدہ استاد کی شناخت اویس احمد نندا کے بطور ہوئی ہے۔
سی ای او بارہمولہ کی طرف سے 31 اگست کو جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا: ‘معاملے کی تحقیقات زیر التوا ہونے کے پیش نظر اویس احمد نندا، جو اس وقت ہائر سکنڈی اسکول شتلو میں بحیثیت استاد تعینات ہیں، کو فوری طور معطل کیا جاتا ہے’۔
حکمنامے کے مطابق معطل شدہ استاد اس دوران بائز ہائیر سکنڈری اسکول سوپور کے دفتر پرنسپل کے ساتھ منسلک رہیں گے۔
بتادیں کہ یہ واقعہ سامنے آنے کے بعد مقامی لوگوں نے جمعہ کے روز احتجاج درج کرکے مذکورہ استاد کے خلاف کڑی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بارہمولہ کی قیادت میں ایک معاملے کی تحقیقات کرنے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔





