نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے کل رات مراکش میں آنے والے طاقتور زلزلے میں اپنی جان گنوانے والے لوگوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا ہے اور بحران کی اس گھڑی میں ہر ممکن مدد کا یقین دلایا ہے۔
مسٹر مودی نے آج سوشل میڈیا پر لکھا ’’مراکش میں زلزلے کی وجہ سے ہونے والے جانی نقصان سے بے حد غمزدہ ہوں۔ میرے خیالات اس دکھ کی گھڑی میں مراکش کے عوام کے ساتھ ہیں۔ ان لوگوں سے تعزیت جو اپنے پیاروں کو کھو چکے ہیں۔ زخمی جلد سے جلد صحت یاب ہوجائیں۔ ہندوستان اس مشکل وقت میں مراکش کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
واضح ر ہے کہ گزشتہ رات مراکش میں آنے والے طاقتور زلزلے کے نتیجے میں تقریباً 300 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے اور عمارتیں منہدم ہو گئی تھیں۔





