بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
6.9 C
Srinagar

چھاتی اَمراض ہسپتال سری نگر میں پھیپھڑوں کے کینسر کے مریض کا برونکوسکو پِک اقدام سے کامیابی سے علا ج کیا گیا

سری نگر:چھاتی اَمراض ہسپتال سری نگر نے مریضوں کو اَپ گریڈ کرنے اور جدید خدمات فراہم کرنے کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے کینسر مریضوں کی پلیٹیو کیئر کے لئے ایک اور جدید تکنیک ” الیکٹرو کیوٹری نائف اینڈ سی آر اِی( کنٹرولڈریڈ یل ایکسپینشن ) بیلون ڈیلیٹیشن“ شروع کی ہے۔
پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ایک 60سالہ مرد کو سانس کی مشکل اور نُےزِی سانز لینے کے ساتھ چھاتی اَمراض ہسپتال میں ریفر کیا گیا۔ پھیپھڑوں کے کینسر کے علاج کے لئے مریض نے کیموریڈ یو تھراپی حاصل کی تھی۔برونکوسکوپی مریضوں کے ایئر ویز کو دیکھنے کے لئے کی گئی تھی جس سے مریض کے پھیپھڑوں کے دائیں جانب کی تنگی ( سٹینوسس) اور رُکاوٹ کا اِنکشاف ہوا جو مریضوں کی علامات کا سبب بن سکتا ہے۔
الیکٹرو کیوٹری نائف اور سی آر اِی ( کنٹرولڈ ریڈ یل ایکپینشن) بیلون کے پھیلاﺅ کا اِستعمال کرتے ہوئے رُکاوٹ کو دُور کیا گیا۔ ریسٹینو سس اور رُکاوٹ کے اِمکانات سے بچنے یا کم کرنے کے لئے مقامی طور پر ( رُکاوٹ کی جگہ پر) ٹاپیکل میٹومائی سکین سی کا اطلاق کیا گیا۔ یہ عمل ہوش میں دوا کے تحت کیا گیا تھااور مریض کو عمل کے فوراً بعد علامات سے نجات مل گئی تھی ۔اُنہیں 12گھنٹے تک نگرانی میں رکھا گیا اور بعدمیں اسے ڈِسچارج کیا گیا۔
سری نگر کے سرکاری چیسٹ ڈیزیز ہسپتال میں ایئروے سٹیناسس کے اِنتظام کے لئے مختلف برونکسکو پک اقدامات کی سہولیت دستیاب ہے۔ اِس سے ایئروے میں رُکاوٹ والے مریضوں کے اِنتظام میں بہتری آئی ہے اور ایسے مریضوں کی جموںوکشمیر یوٹی سے باہر جانے کی ضرورت کم ہوجائے گی۔
یہ عمل او رطریقہ کار انٹروینشنل پلمونولوجسٹ کی ایک ٹیم نے انجام دیا جس کی سربراہی شعبہ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر نوید نذیر شاہ کر رہے تھے۔
یہ بات قابلِ ذِکر ہے کہ ڈاکٹر نوید کی سربراہی میں شعبہ نے ڈاکٹر خورشید اور یگر فیکلٹی ممبران کے تعاون سے پہلے ہی کینسر کے مریضوں میں رگڈبرونکوسپی اور سٹینٹنگ جیسے جدید اقدامی طریقہ کار شروع کیا ہے۔
محکمہ نے سی ڈی ہسپتال کی اِنتظامیہ اور پرنسپل گورنمنٹ میڈیکل کالج پروفیسر مسعود تنویر کا عوام کو معیاری خدمات فراہم کرنے کے لئے سہولیات کو اَپ گریڈ کرنے میں تعاون فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img