نئی دہلی: دفعہ 370 کیس پر سپریم کورٹ میں سماعت لائیو جاری ہے۔ سپریم کورٹ میں جموں و کشمیر سے متعلق آرٹیکل 370 کی منسوخی کو چیلنج کرنے والی عرضیوں پر یومیہ بنیاد پر سماعت جاری ہے۔
چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی میں پانچ ججوں کی آئینی بنچ اس معاملے کی سماعت کر رہی ہے۔ بنچ میں جسٹس سنجے کشن کول، جسٹس سنجیو کھنہ، جسٹس بی آر گاوائی اور جسٹس سوریا کانت بھی شامل ہیں۔
آپ یہاں سپریم کورٹ کی سماعت لائیو دیکھ سکتے ہیں۔ جموں و کشمیر میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے خلاف بحث کا آغاز دو اگست کو سینئر وکیل اور راجیہ سبھا کے رکن کپل سبل نے کیا۔