ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
11.9 C
Srinagar

کپوارہ میں لشکر طیبہ سے وابستہ 3ملی ٹنٹ معاونین گرفتار:پولیس

سری نگر: جموں وکشمیر پولیس نے سرحدی ضلع کپوارہ میں دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران لشکر طیبہ سے وابستہ 3 ملی ٹنٹ معاونین کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے 6 گرینیڈ بر آمد کئے ہیں۔ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس نے فوج کی 28 آر آر کے ساتھ مل کر کپوارہ میں لشکر طیبہ سے وابستہ 2 ملی ٹنٹ معاونین کو گرفتار کیا۔
انہوں نے کہا: ‘ایک مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس اور فوج نے مشترکہ آپریشن کے دوران دو ملی ٹنٹ معاونین کو گرفتار کیا جنہوں نے کپوارہ میں کسی نا معلوم شخص اسلحہ و گولہ بارود کی کھیپ منگوائی تھی’۔
بیان میں کہا گیا: ‘ان افراد کو لشکر طیبہ کمانڈر غلام رسول عرف رافع رسول ساکن چندی گام لولاب جو اب پاکستان زیر قبضہ کشمیر میں رہائش پذیر ہے، کی ہدایات پر شتمقام کی طرف جاتے ہوئے دیکھا گیا’۔
موصوف ترجمان نے گرفتار شدگان کی شناخت زبیر احمد شاہ پیزادہ اور پیر زادہ مبشر یوسف ساکنان شتمقام کے بطور کی گئی۔
انہوں نے کہا: ‘ دونوں مشتبہ افراد نے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن سیکورٹی فورسز نے دونوں کو دھر لیا’۔
بیان کے مطابق ان کی تحویل سے 5 ہینڈ گرینیڈ اور 3 موبائل فون بر آمد کئے گئے۔
پولیس بیان میں کہا گیا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ان دونوں کو مقامی ٹارگیٹس کے انتخاب کا کام سونپا گیا تھا جو علاقے میں سرکاری اسکیموں کو پھیلانے میں ملوث ہیں اور انہوں نے اپنے ہینڈلرز کو ممکنہ اہداف کی نشاندہی کی تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔
بیان کے مطابق پولیس نے اس سلسلے میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہیں۔
پولیس بیان میں کہا گیا کہ کپوارہ میں ایک اور واقعے میں کپوارہ پولیس نے فوج کی 47 آر آر (بہار) کے ساتھ ایک مصدقہ اطلاع پر درگمولہ شال پورہ میں ایک مشترکہ ناکہ لگا دیا۔
انہوں نے کہا کہ ناکہ کے دوران ایک گاڑی کو روکا گیا جس کی تلاشی کے دوران بائیں جانب کی فرنٹ سیٹ کے نیچے ایک ہینڈ گرینیڈ کو چھپایا گیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس دوران ظہور احمد خان نامی شخص کو فوری طور حراست میں لیا گیا۔
پولیس نے اس ضمن میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img