جمعہ, جون ۲۷, ۲۰۲۵
29.6 C
Srinagar

جموں وکشمیر میں ضلع راجوری میں زلزلے کے جھٹکے، کوئی نقصان نہیں

جموں: جموں وکشمیر کے ضلع راجوری میں جمعرات کی علی الصبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔

نیشنل سینٹر فار سیسمالوجی کے مطابق جموں وکشمیر کے راجوری میں جمعرات کی علی الصبح 3 بجکر 49 منٹ پرزلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

سینٹر کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔

تاہم زلزلے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

جموں وکشمیر زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک زون پانچ اور چار میں آتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ماہ جون میں جموں وکشمیر اور لداخ یونین ٹریٹری زائد از ایک درجن زلزلوں کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img