بجلی بلوں میں اضافہ کے خلاف فردوس کالونی عید گاہ میں لوگ سراپا احتجاج

بجلی بلوں میں اضافہ کے خلاف فردوس کالونی عید گاہ میں لوگ سراپا احتجاج

سری نگر:پائین شہر کے فردوس کالونی عید گاہ کے لوگوں نے محکمہ پی ڈی ڈی کے خلاف احتجاج کیا اور الزام لگایا کہ فی کنبے کو تین ہزار روپیہ بجلی بل موصول ہوئی ہے۔
انہوں نے اعلیٰ حکام سے فوری اصلاح کا مطالبہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز فردوس کالونی عید گاہ میں لوگوں نے احتجاجی مظاہرئے کئے اور الزام لگایاکہ محکمہ پی ڈی ڈی نے ماہانہ بجلی بلوں میں تین ہزار روپیہ کا اضافہ کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وہ یہ دیکھ کرحیران رہ گئے جب انہیں تین ہزار روپیہ کی بجلی بل موصول ہوئی۔
انہوں نے مزید کہاکہ علاقے میں غریبی کی سطح سے نیچے زندگی بسر کرنے والے کنبے ہیں لہذا محکمہ پی ڈی ڈی کو اس پر نظر ثانی کرنی چاہئے۔
مقامی لوگوں نے ایل جی منوج سنہا اور چیف سیکریٹری سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔
دریں اثنا محکمہ پی ڈی ڈی کے ایک عہدیدار نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ چند روز قبل علاقے میں بجلی میٹرز نصب کرنے کی کارروائی شروع کی گئی تو اس پر لوگوں نے اعتراض اٹھایا جس کے بعد متعلقہ محکمہ کے اہلکار وہاں سے چلے گئے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ہو سکتا ہے کہ میٹر نصب نہ کرنے کی پادائش میں ہی بجلی فیس میں اضافہ کیا گیا ہو ۔
ان کا کہنا تھا کہ مقامی لوگوں کو چاہئے کہ وہ پی ڈی ڈی دفتر میں جا کر وہاں اس بارے میں معلومات حاصل کریں کہ آخر ان کی ماہانہ بلوں میں تین ہزار روپیہ کا کیوں اضافہ کیا گیا اور اس کی کیا وجوہات ہے۔

یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.