کپوارہ سڑک حادثے میں سکوٹی سوار لقمہ اجل

کپوارہ سڑک حادثے میں سکوٹی سوار لقمہ اجل

سری نگر:  شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے بوہامہ علاقے میں ایک سومو اور سکوٹی کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں سکوٹی سوار کی موت واقع ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق کپوارہ کے بوہامہ علاقے میں ایک سومو زیر نمبر JK01W – 4834 اور سکوٹی زیر نمبر JK05 – 7327 کے درمیان ٹکر ہوگئی

جس کے نتیجے میں سکوٹی سوار شدید زخمی ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ سکوٹی سوار کو علاج و معالجے کے لئے فوری طور پر سب ضلع ہسپتال کپوارہ منتقل کیا گیا جہاں موجود ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔

متوفی کی شناخت محمد مقبول گنائی ساکن سیور تھنڈی پورہ کے بطور ہوئی ہے۔

دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے کارروائی شروع کی ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.