جموں وکشمیر میں لوگوں کا خوشی سے یوم آزادی منانا بدلتے ہوائوں کی تصویر ہے:سید محمد الطاف بخاری

جموں وکشمیر میں لوگوں کا خوشی سے یوم آزادی منانا بدلتے ہوائوں کی تصویر ہے:سید محمد الطاف بخاری

سری نگر: جموں وکشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر میں لوگوں کا خوشی سے یوم آزادی منانا بدلتے ہوائوں کی تصویر ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہاں حالات بدل گئے ہیں اورخوشی کا ماحول ہے۔

موصوف صدر اپنی پارٹی نے ان باتوں کا اظہار منگل کو یہاں پارٹی ہیڈ کوارٹر پر ترنگا لہرانے کے بعد میڈیا کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: ‘جموں وکشمیر میں بھی لوگ یوم آزادی خوشی سے منا رہے ہیں جو بدلتے ہوائوں کی تصویر ہے’۔
ان کا کہنا تھا کہ یہاں حالات بدل گئے ہیں اور خوشی کا ماحول ہے۔
مسٹر بخاری نے کہا کہ جس طرح پورے ملک میں یوم آزادی منایا جا رہا ہے اسی طرح یہاں بھی لوگ یوم آزادی منارہے ہیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.