جمعرات, دسمبر ۱۸, ۲۰۲۵
13.6 C
Srinagar

پلوامہ میں کیمپ کے اندر سی آر پی ایف جوان کو مردہ پایا گیا: پولیس

سری نگر:جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ علاقے میں ایک سی آر پی ایف اہلکار کی ہفتے کی صبح کیمپ کے اندر لاش پائی گئی جس کے بارے میں شک کیا جا رہا ہے کہ مذکورہ اہلکار نے اپنی ہی بندوق سے اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا ہے۔
اونتی پورہ پولیس نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ٹویٹ کرکے کہا: ‘جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب ایک بجکر 55 منٹ پر چرسو کے نزدیک گولیوں کی آواز سنی گئی’۔
ٹویٹ میں کہا گیا: ‘جانچ کے بعد سی آر پی ایف کی ایف 112 بٹالین سے وابستہ ایک جوان اجے کمار کو خون میں لت پت مردہ پایا گیا، طبی و قانونی تفتیش کے بعد تحقیقات شروع کی گئیں’۔
ٹویٹ میں کہا گیا: ‘ بظاہر موت کی وجہ خود کشی ہے’۔انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں متوفی کی شناخت اجے کمار ولد راجیندر رائے ساکن جارکھنڈ کے بطور ہوئی ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img