مودی کل ساگر میں، کروڑوں کے ترقیاتی کاموں کا تحفہ دیں گے

مودی کل ساگر میں، کروڑوں کے ترقیاتی کاموں کا تحفہ دیں گے

ساگر:وزیر اعظم نریندر مودی کل مدھیہ پردیش کے ساگر میں اپنے قیام کے دوران سنت روی داس میموریل کا سنگ بنیاد رکھنے کے ساتھ ضلع کو کروڑوں کے ترقیاتی کاموں کا تحفہ دیں گے۔
سرکاری معلومات کے مطابق، مسٹرمودی کل ضلع کے بڑتوما میں 100 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے سنت شرومنی رویداس کے عظیم الشان مندر اور یادگار کا بھومی پوجن کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ بینا میں واقع بھارت پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ (بی پی سی ایل) کے توسیعی منصوبے کا بھی افتتاح کریں گے۔ مسٹرمودی ضلع میں کچھ سڑکوں کی تعمیر کا بھومی پوجن بھی کریں گے۔
مسٹر مودی کے قیام سے قبل وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے کل وزیر اعظم کے پروگرام کے مقام کا معائنہ کرتے ہوئے ضروری ہدایات دیں۔

یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.