وزارت امور داخلہ نے آئی پی ایس افسر بسنت رتھ کی قبل از وقت ریٹائر منٹ کا حکم دیا

وزارت امور داخلہ نے آئی پی ایس افسر بسنت رتھ کی قبل از وقت ریٹائر منٹ کا حکم دیا

سری نگر: مرکزی وزارت امور داخلہ (ایم ایچ اے) نے آئی پی ایس افسر بسنت رتھ کی قبل از وقت ریٹائر منٹ کا حکم صادر کیا ہے۔
ایم ایچ اے نے اس سلسلے میں جموں و کشمیر کے چیف سکریٹری ارون کمار مہتا کے نام ایک مکتوب جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے: ‘ مجاز اتھارٹی نے آل انڈیا سروسز (ڈیتھ – کم – ریٹائر منٹ – بنیفٹس) رولز 1958 کے قاعدے 16(3) کے تحت عوامی مفاد میں بسنت رتھ کی تین ماہ کی تنخواہ اور الائونس کی ادائیگی کے عوض قبل از وقت ریٹائرمنٹ کو منظوری دی ہے’۔
رتھ جموں و کشمیر کیڈر (اب اے جی ایم یو ٹی) کے سال 2000 بیچ کے آئی پی ایس افسر ہیں۔
ایم ایچ اے کے حکمنامے میں کہا گیا: ‘مرکزی حکومت یونین ٹریٹری ڈویژن کی تجویز اور رتھ کی کارکردگی پر غور کرنے کے بعد اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ یہ افسر عوامی مفاد کی خدمت میں بر قرار رکھنے کے لئے اہل نہیں ہے’۔
حکمنامے میں مزید کہا گیا: ‘اس لئے حکومت نے عوامی مفاد کے پیش نظر بسنت رتھ کو قبل از وقت ہی ملازمت سے ریٹائر کرنے کا فیصلہ لیا ہے’۔
بتادیں کہ بسنت رتھ کو پہلی بار جولائی 2020 میں معطل کیا گیا تھا اور گذشتہ ماہ وزارت امور داخلہ نے ان کی معطلی میں مزید 6 ماہ کی توسیع کی تھی۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.