جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
17.5 C
Srinagar

گاندربل میں پٹن کے مزدور کی بجلی کا کرنٹ لگنے سے موت واقع

گاندربل: وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے کنگن علاقے میں ہفتے کے روز ایک جوان سال مزدور کی بجلی کا کرنٹ لگنے سے موت واقع ہوئی۔
ذرائع نے بتایا کہ گاندربل کے کنگن علاقے میں ہفتے کو ایک مزدور کی بجلی کا کرنٹ لگنے سے موت واقع ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ گرچہ واقعہ پیش آنے کے فوراً بعد مزدور کو سب ضلع ہسپتال کنگن پہنچایا گیا لیکن وہاں موجود ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت 23 سالہ عبید احمد ڈار ولد مشتاق احمد ڈار ساکن پٹن کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img