جموں، 3 اگست: جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں ایک سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت جبکہ دو کمسن زخمی ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا کہ پونچھ میں ایس کے برج کے نزدیک ایک وگنار گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں ایک شخص کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوگئی جبکہ دو کمسن زخمی ہوگئے۔
انہوں نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے فوری طور ضلع ہسپتال پونچھ منتقل کیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔
متوفی کی شناخت منجیت سنگھ ولد گردیپ سنگھ ساکن پرانی پونچھ کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے کارروائیاں شروع کی ہیں۔
یو این آئی