عدالت کے سامنے 7366 گاڑیوں کے ای چالان زیر التوا، 9 اگست تک نمٹائیں: ایس ایس پی ٹریفک سری نگر

عدالت کے سامنے 7366 گاڑیوں کے ای چالان زیر التوا، 9 اگست تک نمٹائیں: ایس ایس پی ٹریفک سری نگر

سری نگر/ ٹریفک پولیس حکام نے زائد از 7 ہزار گاڑیوں کے مالکان پر زور دیا ہے کہ وہ 9 اگست تک اپنے زیر التوا ای چالان نمٹا دیں بصورت دیگر ان کی گاڑیوں کو ضبط کیا جائے گا۔

ایس ایس پی ٹریفک سری نگر مظفر احمد شاہ نے ایک عدالتی حکم کے حوالے سے ایک پبلک نوٹس جاری کیا جس میں کہا گیا: ‘اس دفتر کو اسپیشل موبائل مجسٹریٹ (ٹریفک) سری نگر کی عدالت کے ذریعہ 28 جولائی 2023 کو ایک عدالتی حکم وصول ہوا جس کے ساتھ 7 ہزار 3 سو 66 گاڑیوں کی فہرست منسلک تھی جس میں ہر ایک گاڑی کے خلاف زیر التوا ای کورٹ چالان دکھایا گیا تھا’۔

نوٹس میں کہا گیا: ‘عدالتی حکم میں ہدایت دی گئی تھی کہ ان گاڑیوں کے مالکان کو 9 اگست 2023 تک ان کے ای چالان نمٹانے کے متعلق مطلع کیا جائے’۔
ٹریفک پولیس کی ںوٹس میں کہا گیا: ‘اس کو مد نظر رکھتے ہوئے عدالت کی طرف سے جاری کردہ گاڑیوں کی فہرست کو زیر التوا چالان کے ساتھ عوام میں اس ہدایت کے ساتھ مشتہر کیا جاتا ہے کہ ان گاڑیوں کے مالکان, خلاف ورزی کرنے والے 9 اگست 2023 تک یا اس سے قبل چالان نمٹانے کے لئے خصوصی موبائل مجسٹریٹ ٹریفک سری نگر میں عدالت میں حاضر ہوجائیں’۔

نوٹس میں کہا گیا کہ ایسا کرنے میں ناکامی پر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تحت قانون سخت کارروائی انجام دی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.