جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
17.5 C
Srinagar

چین کے شہر شانژی میں مزدوروں کی موت کو چھپانے پر 28 افراد حراست میں

تائی یوان/ شمالی چین کے شانژی صوبے کی ڈائیکسان کاؤنٹی میں پولیس افسران نے تقریباً دو دہائیوں کے دوران 43 کان کن کارکنوں کی موت اور 40 حفاظتی حادثات کو چھپانے میں ملوث 28 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔

صوبے کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے یہ اعلان اتوار کو کیا۔برسوں تک اس حقیقت کو چھپانے کی بات میڈیا میں آنے کے بعد شانژی صوبے نے ڈیکسیان کاؤنٹی میں "جنگچینگ” نامی کان کنی کمپنی کی جانب سے کان میں ہونے والے ایک حادثے میں ہلاکتوں کی مبینہ کم رپورٹنگ کی تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔

دریں اثنا، نظم و ضبط کے معائنہ اور نگراں کے حکام نے نظم و ضبط اور قانون کی سنگین خلاف ورزیوں کے شبہ میں 16 سرکاری اہلکاروں سے تفتیش کی ہے اور انہیں حراست میں لیا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img