انقرہ،// ترکی کے مشرقی صوبے قارص میں اتوار کو ایک مسافر بس کے سڑک سے پھسل کر ایک ہائی وے پر الٹ جانے سے کم از کم سات افراد ہلاک اور 23 دیگر زخمی ہو گئے۔
سرکاری ٹی آر ٹی چینل نے یہ اطلاع دی۔ٹی آر ٹی نے قارص صوبے کے گورنر ترکر اوكسز کے حوالے سے بتایا کہ مسافر بس ارض روم -قارص ہائی وے کے ضلع ساريقاميش کے گاؤں کاراکرٹ کے داخلی دروازے پر پل سے گزرنے کے بعد ایک گودام میں الٹ گئی۔
ٹی آر ٹی نے بتایا کہ مسافر بس تقریباً 50 میٹر کی بلندی سے گر کر الٹ گئی۔میڈیکل ٹیمیں، جنڈرمیری اور فائر بریگیڈ کو جائے وقوعہ پر روانہ کر دیا گیا۔
یواین آئی