’عالمی یومِ اردو‘ ایوارڈز 2023 کا اعلان

’عالمی یومِ اردو‘ ایوارڈز 2023 کا اعلان

شمیم طارق لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ2023 کے لیے منتخب

 

نئی دہلی 25جولائی: عالمی اردو منتظمہ کمیٹی نے سرکردہ شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے اہم شخصیات کو عالمی اردو‘ ایوارڈز 2023 دینے کا اعلان کیا ہے یہ اطلاع عالمی یوم اردو منتظمہ کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں دی انھوںبتایا کہ عالمی یوم اردو منتظمہ کمیٹی کی میٹنگ یہاں پروفیسر عبدالحق کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں ہر سال کی طرح علامہ اقبال کے یوم پیدائش کی مناسبت سے 9 نومبر 2023 کو ’عالمی یوم اردو‘ کے انعقاد کا فیصلہ ہوا۔ اسی کے ساتھ عالمی یوم اردو ایوارڈ کمیٹی کے ارکان (معروف صحافی جلال الدین اسلم، سہیل انجم، جاوید اختر اور ڈاکٹر سیّد احمد خاں) کی سفارشات کی بنیاد پر صحافت، شاعری، اردو ادب اور فارسی زبان و تحقیق کے میدان میں گراں قدر خدمات کے اعتراف میں چند اہم شخصیات کو عالمی یوم اردو ایوارڈ 2023 کے لیے منتخب بھی کیا گیا۔ اس فہرست میں شمیم طارق (ممبئی) کو عالمی یوم اردو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ، پروفیسر توقیر احمد خاں (نئی دہلی) کو علامہ اقبال عالمی یوم اردو ایوارڈ برائے ادب، پروفیسر احمد محفوظ (نئی دہلی) کو مرزا غالب عالمی یوم اردو ایوارڈ برائے شاعری، پروفیسر محمد ادریس (نئی دہلی) کو پروفیسر محمد شفیع علیگ عالمی یوم اردو ایوارڈ برائے اردو سائنسی ادب، شعائراللہ خاں (رامپور) کو قاضی محمد عدیل عباسی عالمی یوم اردو ایوارڈ برائے ترویج زبان اردو، جناب سیّد مجاہد حسین (دہلی) کو مولانا عثمان فار قلیط عالمی یوم اردو ایوارڈ برائے صحافت ، فہیم احمد (نئی دہلی) کو محفوظ الرحمن عالمی یوم اردو ایوارڈ برائے صحافت ٭ پروفیسر اختر حسین کاظمی (نئی دہلی) کو مولانا علی میاں عالمی یوم اردو ایوارڈ برائے اردو فارسی زبان و ادب، اسد مرزا (نئی دہلی) کو مولانا ثنائ اللہ امرتسری عالمی یوم اردو ایوارڈ برائے تحقیقی صحافت ، ڈاکٹر ہردے بھانو پرتاپ (نئی دہلی) کو منشی پریم چند عالمی یوم اردو ایوارڈ برائے فروغ اردو زبان و ادب، نواز دیوبندی (دیوبند) کو حفیظ میرٹھی عالمی یوم اردو ایوارڈ برائے شاعری ، ڈاکٹر شفیع ایوب (نئی دہلی) کو نصیرالدین ہاشمی عالمی یوم اردو ایوارڈ برائے اردو تحقیق ٭ ڈاکٹر راحت مظاہری (نئی دہلی) کو مولوی اسمٰعیل میرٹھی عالمی یوم اردو ایوارڈ برائے بچوں کی شاعری ،ڈاکٹر سعدیہ عثمانی (اعظم گڑھ) کو نورجہاں ثروت عالمی یوم اردو ایوارڈ برائے صحافت ،رف رامش (نئی دہلی) کو مولانا محمد مسلم عالمی یوم اردو ایوارڈ برائے صحافت ، امیر احمد خاں امیر نہٹوری (بجنور) کو مولانا عبدالماجد دریابادی عالمی یوم اردو ایوارڈ برائے زبان و ادب، فریداحمد فرید (نئی دہلی) کو مولوی عبدالحق عالمی یوم اردو ایوارڈ برائے فروغ اردو، ڈاکٹر شمشاد علی (چورو، راجستھان) کو ڈاکٹر ابوالفیض عثمانی عالمی یوم اردو ایوارڈ برائے فروغ اردو ادب ،رحیم رضا (جلگاوں) کو ڈاکٹر ذاکر حسین عالمی یوم اردو ایوارڈ برائے ادب اطفال، صلاح الدین زین (نئی دہلی) کو عالمی یوم اردو ایوارڈ برائے الکٹرانک میڈیا ، محمد زاہد امینی (میوات) کو امداد صابری عالمی یوم اردو ایوارڈ برائے صحافت ، خالد رضا خاں (نئی دہلی) کو علمت یٰسین عالمی یوم اردو ایوارڈ برائے فروغ اردو ،آفتاب علی (امروہہ) کو مظہرالدین خاں عالمی یوم اردو ایوارڈ برائے درس و تدریس، اقرار خان (نئی دہلی) کو پنڈت دیونرائن پانڈے عالمی یوم اردو ایوارڈ برائے صحافت،ایجوکیشنل پبلشنگ ہاوس (نئی دہلی) کو منشی نول کشور عالمی یوم اردو ایوارڈ برائے نشر و اشاعت، علیم انصاری (نئی دہلی) اور ڈاکٹر فہیم بیگ (نئی دہلی) کو علامہ محمد اقبال رفیق ا±ردو یادگار مومنٹو کے لیے شامل ہیں۔ عالمی یوم اردو منتظمہ کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے توقع ظاہر کی کہ مذکورہ ایوارڈ یافتگان اردو کی ترویج و ترقی میں مزید معاون ہوں گے۔

یو این آ ئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.