جمعرات, اگست ۲۱, ۲۰۲۵
25 C
Srinagar

بجبہاڑہ میں گاڑی کی ٹکر سے کمسن بچی از جان

سری نگر،14جولائی :جنوبی ضلع اننت ناگ کے مومن بجبہاڑہ علاقے میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے کمسن بچی از جان ہوئی.
اطلاعات کے مطا بق جمعے کے روز مومن بجبہاڑہ گاوں میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب ایک تیز رفتار نامعلوم گاڑی نے چھ سالہ بچی کو ٹکر ماری جس وجہ سے وہ شدید طورپر زخمی ہوئی۔
معلو م ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمی بچی کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہ وہاں پر جانبر نہ ہو سکی۔
متوفی کی شناخت فلک بلال ولد بلال احمد لون ساکن مومن آرونی کے بطور ہوئی ہے۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شرو ع کی ۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img