اودھم پور سڑک حادثے میں 4 یاتریوں سمیت 5 افراد زخمی

اودھم پور سڑک حادثے میں 4 یاتریوں سمیت 5 افراد زخمی

سری نگر، 12 جولائی:جموں وکشمیر کے ضلع اودھم پور میں قومی شاہراہ پر یاتریوں سے بھری ایک گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں کم سے کم 4 یاتریوں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا کہ اودھم پور کے سمرولی علاقے میں ایک گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر ڈوائیڈر سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں 4 یاتری اور کار ڈرائیور زخمی ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ اس گاڑی میں اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے یاتری سوار تھے جو یاترا کے لئے بالتل بیس کیمپ کی طرف جا رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.