کشتواڑ میں 4 ملی ٹنٹوں کے گھروں پر ایس آئی یو کے چھاپے

کشتواڑ میں 4 ملی ٹنٹوں کے گھروں پر ایس آئی یو کے چھاپے
جموں، 11 جولائی : جموں وکشمیر پولیس کے سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے منگل کی صبح کشتواڑ میں پاکستان سے کام کرنے والے 4ملی ٹنٹوںکے گھروں پر چھاپے مارے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ چھاپے ضلع کشتواڑ کے چھاترو، مغل میدان اور سنگھ پورہ علاقوں میں مارے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ چھاپے ان چار ملی ٹنٹوں کے گھروں پر مارے جا رہے ہیں جو پاکستان میں بیٹھ کر ضلع کشتواڑ میں ملی ٹنسی کو بحال کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جن ملی ٹنٹوں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں ان میں جمال الدین، گلزار احمد، شبیر احمد اور گلابو شامل ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق یہ ملی ٹنٹ پاکستان بھاگ گئے ہیں اور وہیں سے کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف یو اے (پی) اے کے تحت ایک کیس درج کیا گیا تھا۔
جموں میں این آئی اے کی ایک خصوصی عدالت نے 26 اپریل کو کشتواڑ سے تعلق رکھنے والے 23 ملی ٹنٹوں، جو سر حد پار سے کام کر رہے ہیں، کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کئے تھے۔
قبل ازیں اسی ضلع میں 13 ملی ٹنٹوں کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کئے گئے تھے۔
یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.