بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
12.9 C
Srinagar

جنوبی کشمیر میں این آئی اے کے چھاپے

سری نگر، 11 جولائی : قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نےمنگل کی صبح جنوبی کشمیر کے 2 اضلاع میں چھاپے مارے۔

یہ چھاپے نئی تشکیل پانے والیملی ٹنٹ تنظیموں کے خلاف جاری کریک ڈائون کے سلسلے میں مارے جا رہے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے نے منگل کی صبح ضلع شوپیاں کے ترکاونگم اور کپرن گائوں اور ضلع پلوامہ میں چھاپے مارے۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران قابل اعتراض لٹریچر اور کچھ ڈیجیٹل آلات ضبط کئے گئے۔

مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img