سری نگر، 5 جون : جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بدھ کے روز شری گورو ہرگوبند سنگھ جی کے گروپورب کے مقدس موقع پر لوگوں کو مبارک باد پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ گورو جی انصاف، قربانی،ہمدردی اور عالمگیر بھائی چارے کے مجسمہ تھے۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے بدھ کے روز گروپورب کے مقدس موقع پر لوگوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا: ‘شری گورو ہر گوبند صاحب جی کے پرکاش پرو پر لوگوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں’۔
انہوں ٹویٹ میں کہا: ‘ وہ قربانی انصاف، ہمدردی اور عالمگیر بھائی چارے کے مجسمہ تھے’۔
ان کا ٹویٹ میں مزید کہنا تھا: ‘آئیے ان کی تعلیمات سے تحریک لیں اور اپنے آپ کو سماجی مساوات اور بھائی چارے کے نظریات کے لئے وقف کریں جس کی گورو جی نے مثال پیش کی ہے’۔
بتادیں کہ شری گورو ہر گوبند سنگھ جی سکھ مذہب کے چھٹے گورو ہیں۔ آپ گیارہ سال کی کم عمر میں ہی گورو بن گئے۔
ادھر پی ڈی پی نے بھی گرو پورب کے موقع پر سکھ برادری سے وابستہ لوگوں کو مبارک باد پیش کی ہے۔
یو این آئی