کشتواڑ میں کئی مقامات پر ایس آئی یو کے چھاپے

کشتواڑ میں کئی مقامات پر ایس آئی یو کے چھاپے

جموں، 5 جولائی :جموں وکشمیر پولیس کے سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے بدھ کی صبح ضلع کشتواڑ میں کئی مقامات پر چھاپے مارے۔
یہ چھاپے کشتواڑ کے رہنے والے جنگجوئوں کے خلاف این آئی اے کی خصوصی عدالت جموں کی ہدایات کے مطابق مارے جا رہے ہیں جو پاکستان زیر قبضہ کشمیر سے کام کر رہے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ کشتواڑ پولیس کی ایس آئی یو وینگ کی طرف سے منظور احمد عرف طاہر انقلابی، نذیر احمد عرف شاہین، شبیر احمد عرف جنید محمد، اقبال ریشی، محمد امین بٹ اور محمد اقبال کے گھروں پر مارے جا رہے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق این آئی اے عدالت جموں کی ہدایات پر یہ چھاپے ضلع کشتواڑ کے کئی مقامات پر مارے جا رہے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق بدھ کی صبح قریب 8 بجے شروع ہونے والے ان چھاپوں کے دوران ڈیجیٹل شواہد اور دستاویزات کی کارڈ کاپیز کا معائینہ کیا جا رہا ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.