بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
12.9 C
Srinagar

چین کے شمال مغربی ریسٹورنٹ میں دھماکے سے 31 افراد ہلاک

بیجنگ، 22 جون: چین کے ننگشیا ہوئی خود مختار علاقے ین چوان میں ایک باربی کیو ریسٹورنٹ میں بدھ کی رات ہوئے دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 31 ہو گئی ہے۔ مقامی افسران نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔
دھماکا تقریباً 8 بجکر 40 منٹ پر ین چوان کے ضلع ژنگ کنگ کی ایک مصروف سڑک پر ہوا، جو ریستوران کے آپریٹنگ ایریا میں مائع پیٹرولیم گیس کے اخراج کی وجہ سے ہوا۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے ننگشیا ہوئی خود مختار علاقے کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 38 افراد زخمی ہوئے اور امدادی کوششوں کے باوجود 31 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 7 افراد زخمی ہیں جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img