بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
9.6 C
Srinagar

وزیراعظم نے سورت کو گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے پر دی مبارکباد

نئی دہلی، 22 جون : وزیر اعظم نریندر مودی نے یوگا کے 9ویں بین الاقوامی دن پر گجرات کے سورت کوایک مقام پر یوگا سیشن کے دوران سب سے زیادہ 1.25 لاکھ لوگوں نے ایک ساتھ یوگا کرنے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے پر مبارکباد دی ہے۔

بدھ کو یوگا کے نویں بین الاقوامی کے موقع پر گجرات کے شہر سورت کی ڈائمنڈ سٹی میں 12 کلومیٹر کے رقبے میں 1.25 لاکھ لوگوں نے یوگا کیا اور اس کے ساتھ ہی ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔
گجرات میں وزیر مملکت برائے داخلہ ہرش شنگھوی کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا ’’ایک شاندار کارنامہ انجام دینے کے لیے سورت کو مبارکباد۔‘‘

واضح رہے کہ سورت کے بنائے گئے اس عالمی ریکارڈ کے تاریخی موقع پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے نمائندوں نے باضابطہ طور پر اس کا اعلان کیا اور ریکارڈ کا سرٹیفکیٹ گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل کو سونپا۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img