بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
9.6 C
Srinagar

سری نگر پولیس نے ایک بار پھر لوگوں سے سی سی ٹی کیمرے نصب کرنے کی تاکید کی ہے

سری نگر، 14 جون : سری نگر پولیس نے لوگوں سے ایک بار پھر چوری کی وارداتوں سے بچنے کے لئے اپنے گھروں اور دکانوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کی تاکید کی ہے۔
سری نگر پولیس نے بدھ کے روز ٹویٹ کرتے ہوئے کہا: ‘شہر میں گھروں اور دکانوں میں چوری کے واقعات ہو رہے ہیں اور ان گھروں یا دکانوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب نہیں ہوتے ہیں’۔
پولیس کا ٹویٹ میں کہنا ہے کہ ان چوری کے واقعات میں سے کچھ کیسز کو حل کرکے مال مسروقہ بر آمد کیا گیا
پولیس ٹویٹ میں لوگوں، جو استطاعت رکھتے ہیں، کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے گھروں یا دکانوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کریں کیونکہ یہ کیسز کو حل کرنے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔

یو این آئی 

Popular Categories

spot_imgspot_img