بارہمولہ میں کمسن لڑکے سے بد فعلی کرنے کے الزام میں ایک شخص گرفتار: پولیس

بارہمولہ میں کمسن لڑکے سے بد فعلی کرنے کے الزام میں ایک شخص گرفتار: پولیس

بارہمولہ، 14 جون: جموں وکشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے کریری علاقے میں نابالغ لڑکے کے ساتھ بدفعلی کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اسٹیشن کریری کو 13 جون 2023 کو ایک شخص کی طرف سے ایک تحریری شکایت موصول ہوئی جس میں کہا گیا کہ اس کے 6 سالہ بیٹے کے ساتھ کسی نے 12 جون 2023 کو بد فعلی کی۔
انہوں نے کہا: ‘شکایت میں کہا گیا کہ ملزم نے متاثرہ کو دھمکی دی کہ وہ اس واقعہ کے متعلق کسی کو نہ بتائے جس کی وجہ سے اہلخانہ نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج نہیں کی’۔
پولیس بیان میں کہا گیا کہ شکایت موصول ہونے کے بعد پولیس اسٹیشن کریری میں آئی پی سی اور پی او ایس سی او ایکٹ کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئیں۔
انہوں نے کہا: ‘تحقیقات کے دوران سخت کاوشوں کے بعد ملزم کو گرفتار کرکے فوری طور پر حراست میں لیا گیا’۔
بیان میں کہا گیا کہ اس ضمن میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔

یو این آئی 

Leave a Reply

Your email address will not be published.